.

ایران نے مغربی سرحد پر نامعلوم جاسوس طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایرنا' کے مطابق ہفتے کے روز تہران نے اپنی مغربی سرحد کے قریب محو پرواز بغیر پائیلٹ کا جاسوسی طیارہ مار گرایا۔ گرائے جانے والے طیارے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کرمنشاہ صوبے میں نصب طیارہ شکن سسٹم کے کمانڈر فرزاد فريدونی نے 'ایرنا' کو بتایا 'کہ ہم نے جاسوس طیارے کو رڈار پر دیکھا، جس کے بعد ہمارے ائر ڈیفنس سسٹم نے اسے مار گرایا۔'

"گذشتہ برس ہم نے 12 نامعلوم پروازوں کو وارننگ دی، جس کے بعد وہ ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل گئیں۔" ایران اس سے امریکی جاسوس طیارہ بھی گرا چکا ہے اور تہران حالیہ دنوں میں اسرائیلی جاسوسی طیارے گرانے کا بھی متعدد مرتبہ دعوی کر چکا ہے۔