شہزادہ نایف کا یمن کی میدانی صورتحال پر تبادلہ خیال

یمنی صدر نے سعودی عرب کے ثابت قدم موقف کی تعریف کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے یمن کے صدر عبدربہ منصور ھادی سے جدہ کے السلام پیلس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یمن کی تازہ صورتحال پر ملاقات میں زیر بحث آئی۔ اس ضمن میں میدان جنگ کی صورتحال پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔

یمنی صدر نے یمنی عوام کے حوالے مملکت سعودی عرب کے اصولی اور ثابت قدم موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت کی حمایت اور یمنی عوام کے لئے انسانی اور فوری طبی امداد سعودی حکومت اور عوام کی مشکل گھڑی میں مدد ونصرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہزادہ نایف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں یمنی عوام اور حکومت کو مزید پرامن اور مستحکم دیکھنے کا خواہش مند ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور جنرل انٹیلیجنس چیف خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں