عرب اتحادی فوج کا یمن کی الدیلمی ایئر بیس پر حملہ

صنعاء کے شمال میں واقع بیس پر حوثیوں کا قبضہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتحادی لڑاکا طیاروں نے بدھ کو علی الصباح دارلحکومت صنعاء کے شمال میں واقع الدیلمی ائر بیس پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے کے بعد پیدا ہونے والے زور دار دھماکوں سے صنعاء کے در ودیوار لرز اٹھے اور ائر بیس سے دبیز دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ منظر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اتحادی لڑاکا طیاروں نے ایئر بیس پر حوثیوں کے زیر قبضہ اسلحہ گودام پر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

دسیوں حوثی باغی الدیلمی ایئر بیس سے سکڈ میزائل فائر کرنے کی کوشش کے دوران میزائل پھٹنے سے زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مارب میں حریب، الجفینہ، الفاو کے علاقوں پر حملے جاری رکھے۔ ان حملوں میں اپاچی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے تاکہ نیچی پرواز کے ذریعے مارب گورنری میں حوثیوں کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکے اور نشاندہی پر انہیں نشانہ بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں