یمن میں بم دھماکے میں 45 اماراتی فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حادثاتی طور پر ایک بم پھٹنے سے متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اماراتی فوجی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وام' نے اطلاع دی ہے کہ یہ بم دھماکا ایک اسلحہ خانے میں ہوا ہے۔ فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں مارچ سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔اس عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں اور حال ہی میں بعض ممالک نے اپنے زمینی دستے بھی یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کی حمایت میں اُتارے ہیں۔قبل ازیں بھی پانچ اور اماراتی فوجی یمن میں مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں