یمن میں فوجیوں کی ہلاکت پر یو اے ای کا تین روزہ سوگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور نے یمن میں کم از کم 45 اماراتی فوجیوں کی ہلاکت پر تین دن کے سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وکالت عربیہ الامارات' کے مطابق اس تین روزہ سوگ کے دوران تمام قومی عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزارت کے بیان کے مطابق "متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے مظلوموں کی مدد کے لئے جانے والے عرب اتحادی فوج میں شامل بہادر اماراتی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔"

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وسطی یمن کے علاقے مآرب میں موجود فوجی ایک فوجی اڈے کے ہتھیاروں کے ڈیپو میں حادثاتی طور پر آگ لگ جانے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

سعودی عرب اور اس کی اتحادی عرب ریاستیں ماہ مارچ سے یمن میں جبری طور پر معزول کی جانیوالی حکومت کی بحالی اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیائوں کی بغاوت کو کچلنے کے لئے فوجی آپریشن کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں