.

ترکی: بم دھماکے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے مشرقی صوبے اجدیر میں ایک منی بس پر بم حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق منی بس میں سوار پولیس اہلکار اجدیر میں آذر بائیجان کی سرحد کے ساتھ واقع گذرگاہ دلوچو میں تعینات تھے اور وہ اپنے کام پر جارہے تھے۔

ترک فورسز پراس ہفتے کے دوران یہ دوسرا تباہ کن بم حملہ ہے۔گذشتہ ہفتے کے روز کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے میں ایک بم دھماکے میں سولہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حملے کے ردعمل میں ترکی کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو علی الصباح علاحدگی پسند کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری کی ہے جس میں کم سے کم چالیس باغی ہلاک ہوگئے تھے۔سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد ترک حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے قلمع قمع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔