عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر ترک فضائیہ کی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی فضائیہ نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائیہ کی جانب سے یہ حملہ حال ہی میں 16 ترک پولیس اہلکاروں کی کرد باغیوں کے حملے میں ہلاکت کا رد عمل ہے۔ ترکی خبر رساں ایجنسی"اناطولیہ" کے مطابق فضائیہ کے 50 جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے 20 ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 کے لگ بھگ باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں