شاہ سلمان کی غیرملکی دورے کے بعد جدہ واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز امریکا کے سرکاری اور مراکش کے نجی دورے کے بعد ساحلی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

جمعرات کی شب جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا ہے۔شاہ سلمان کے ہمراہ متعدد شہزادے اور اعلیٰ عہدے دار بھی غیرملکی دورے پر گئے تھے۔

شاہ سلمان نے امریکا میں قیام کے دوران صدر براک اوباما سے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے ،یمن اور شام میں جاری تنازعات اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

امریکا سے وہ مراکش آگئے تھے جہاں انھوں نے طنجہ شہر میں اپنی نجی قیام گاہ پر کچھ روز گزارے ہیں۔وہ جب طنجہ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تو مراکش کے اعلیٰ عہدے داروں نے انھیں الوداع کہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں