.

مصر: سیناء میں جاری آپریشن میں 2 فوجی اور 64 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری فوج کے مطابق مصر کے سرحدی علاقے سیناء میں اسلام پسند مسلح گروپوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونیوالے ایک دو فوجی اور 64 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری فوج نے پیر کے روز شمالی علاقے سیناء میں انتہاپسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام #داعش کے وفادار جنگجوئوں کا قلع قمع کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔

فوج کے بیان مِں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک 296 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشن کے آغاز سے اب تک آٹھ فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مصر کے شمالی سرحدی علاقے سیناء میں سنہ 2013ء کے دوران اسلام پسند صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد سے بغاوت میں اضافہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مصر بھر میں درجنوں حملوں کے دوران سینکڑوں پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور ان حملوں میں سے اکثر کی ذمہ داری سیناء میں موجود داعش کے وفادار گروپ 'صوبہ سیناء' نے قبول کی ہے۔