ڈیوڈ کیمرون کی لبنان اور اردن میں شامی مہاجرین کے مسئلے پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سوموار کو لبنان کے دورے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے ہیں جہاں وہ شامی مہاجرین کے ایک کیمپ کا دورہ اور شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کرنے والے تھے۔

قبل ازیں انھوں نے لبنان میں شامی مہاجرین کے ایک کیمپ کا دورہ کیا تھا اور لبنانی قیادت سے شام میں جاری جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے مسئلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے اس دورے سے قبل رکن پارلیمان رچرڈ ہیرنگٹن کو وزیرمملکت مقرر کیا ہے۔وہ مشرق وسطیٰ میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم بیس ہزاروں شامیوں کی برطانیہ میں آبادکاری کی نگرانی کے عمل کے ذمے دار ہوں گے۔

ڈیوڈ کیمرون نے لبنان کے مشرق میں واقع وادی بقاع کے قصبے طربول کے نواح میں قائم کیمپ میں شامی مہاجرین سے ملاقات کی تھی۔لبنان اس وقت گیارہ لاکھ سے زیادہ شامی مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور ان میں زیادہ تر وادی بقاع ہی میں خیمہ بستیوں میں رہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود مہاجرین سے براہ راست ملاقات کرنا اور انھیں درپیش مسائل و ضروریات سے متعلق کہانیاں سننا چاہتے تھے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ اس وقت خطے میں شامی مہاجرین کے کیمپوں کے لیے امداد دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ''ہم یہاں لبنان اور دوسری جگہوں پر مقیم شامی مہاجرین کے بچوں کی تعلیم کے لیے رقوم میں اضافہ کررہے ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے''۔انھوں نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں برطانیہ کی شرکت کے حوالے سے اتفاق رائے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں