یمنی صدر نے کابینہ میں تین نئے وزراء کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

#یمن کے جلا وطن صدر عبد ربہ #منصور_ھادی نے کابینہ میں تین نئے وزراء کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

#العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر کی منظوری کے تحت انجینیر سیف محسن عبود الشریف کو تیل اور معدنیات، #عدن کے گورنر نائف صالح البکری کو وزیر برائے کھیل وامور نوجوانان اور ڈاکٹر ناصر محسن باعوم کو وزیر صحت اور ہائوسنگ مقرر کیا گیا ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'سبا' کے مطابق صدر کی جانب سے وزراء کی تقرری کے ساتھ ہی وہ اپنا منصب سنھبال لیں گے اور کام شروع کردیں گے۔ نیز ان کے نام فوری طور پر سرکاری گزٹ میں بھی بہ طور وزیر شائع کر دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں