آسٹریلیا کی داعش کے خلاف پہلی فضائی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

آسٹریلوی وزیر دفاع کیون اینڈریوز کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی جنگی طیاروں نے شام میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنا کر دولت اسلامیہ عراق وشام #داعش کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا "یہ کارروائیاں داعش کے خلاف جاری جنگ میں منطقی توسیع ہیں۔ ان کارروائیوں میں نہ صرف شمالی #عراق جبکہ مشرقی #شام کے علاقوں میں بھِی نشانہ بنایا جائیگا تاکہ داعش کو تباہ کیا جاسکے۔"

کیون اینڈریوز کا کہنا تھا کہ #آسٹریلیا کی 'رائل ائیرفورس' کے ایک ہارنیٹ جیٹ طیارے نے دو روز قبل داعش کی ایک بکتر بند گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

#امریکا، #کینیڈا، #ترکی اور خلیجی ریاستیں اس سے پہلے ہی داعش کے جنگجوئوں کے خلاف شام میں کارروائیاں کررہے ہیں۔ آسٹریلیا نے داعش کے خلاف موجود امریکی اتحاد میں پچھلے سال ہی شمولیت اختیار کر لی تھی مگر اپنا کردار صرف انٹیلی جنس فراہم کرنے تک محدود رکھا تھا۔ امسال آسٹریلوی قیادت نے داعش کے خلاف عراق کے دفاع کا ایادہ کرتے ہوئے داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

آسٹریلوی طیاروں نے شام میں اپنا پہلا آپریشن جمعہ کے روز مکمل کیا تھا مگر اس کے دوران کسی بھی داعشی املاک کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ #برطانیہ نے پچھلے ہفتے کے دوران ایک ڈرون حملے میں دو شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں