بحرینی شاہ کی سعودی فرمانروا سے بات چیت کے لیے جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ بدھ کے روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچے ہیں۔انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں خطے کی تازہ صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ حمد کی جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور دوسرے اعلیٰ سعودی حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں