"BMW" کا " سی ای او گاڑیوں کی نمائش کے دوران گر پڑا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جرمنی میں کاریں تیار کرنے والی مشہورعالم کمپنی "بی ایم ڈبلیو" کا چیف آپریٹنگ آفیسر ہارالڈ کروگر "فرانکفرٹ کار شو" کے دوران اسٹیج پر خطاب کے دوران بے ہوش کر پیٹھ کے بل گر پڑا جسے اس کے ساتھیوں نے اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرمنی کے فرانکفرٹ شہر میں "BMW" کاروں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نمائش کے دوران کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہارالڈ کروگر جنہیں رواں سال مئی میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا ڈائس پرآئے، صحافیوں سےگفتگو شروع کی مگر چند ہی منٹ بعد اچانک پشت کے بل گر پڑے۔ وہاں پر موجود ایک شخص نے انہیں اٹھایا اور ہال سے باہر لے گیا۔

انچاس سالہ مسٹر کروگر کو نمائش کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دینی تھی، تاہم وہ اچانک بے ہوش کر گرنے کے باعث اس وقت تو صحافیوں کو کچھ نہ بتا سکے تاہم بعد ازاں مائیکرو فون پر انہوں نے بتایا کہ "میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم اب میں بہ خیریت ہوں۔"

کاروں کی نمائش کے دوران جب کروگر کے گرنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت ہال صحافیوں اور فوٹو گرافروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ چنانچہ ان کے گرنے کے مناظر کئی کیمروں میں بھی محفوظ ہوگئے۔ انہیں ہی سے ایک فوٹیج العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی ملی ہے جس میں کروگر کو کاروں کے بیچ پشت کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کروگر کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب وہ کافی بہتر ہیں۔

اخبار "فائنانشل ٹائمز" کے مطبق نیوز کانفرنس سے قبل ہارالڈ کروگر کو بالکل بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ تاہم وہ بیرون ملک کے طویل دوروں اور سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے کافی متاثر تھے۔

"بی ایم ڈبیلو" کمپنی کے ایک انجینیر نے بتایا کہ کروگر گرنے سے قبل بے ہوش ہوئے جس کے باعث وہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو شروع کردی تھی۔ ابھی بات کرتے ہوئے پانچ ہی منٹ گذرے تھے کہ وہ بے ہوش ہو کر پیٹھ کے بل گر پڑے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں