روس سے ملنے والے نئے ہتھیار شامی فوج کے زیر استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی فوج نے روس سے حال ہی میں ملنے والے نئے ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔شام کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ زمینی اور فضائی ہتھیار ہیں اور یہ بہت مؤثر ہیں۔

شامی فوج کو حالیہ مہینوں کے دوران ان ہتھیاروں کی شام ہی میں چلانے کی تربیت دی گئی ہے اور اس نے باغی جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں ان کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اس ذریعے نے روس کی فوجی مدد کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ ''شامی فوج کو نئے ہتھیار اور نئی طرز کے ہتھیار مہیا کیے جارہے ہیں۔شامی فوج کو ان ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔درحقیقت فوج نے ان میں سے بعض ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ان ہتھیاروں سے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جارہا ہے''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں