اتحادی فوج کا مارب میں اسٹرٹیجک اہمیت کی پہاڑی پر قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی گورنری مارب سے 'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے مارب کے علاقے السلفیین پہاڑی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ علاقہ المصاربہ پہاڑی کے قریب واقع تھا۔

'العربیہ' کے نمائندے کے مطابق علاقے میں جھڑپیں شدید سے شدید تر ہوتی جا رہی ہیں جس کے بعد اتحادی افواج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مزید پیش قدمی کی ہے۔ یہ لڑائی اسی کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہے، اس میں فضائی حملے اور توپخانے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کو اسٹرٹیجک اہمیت کے نئے علاقوں میں بھی پیش قدمی کے بعد اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ متذکرہ پہاڑی چوٹیاں اہم اسٹرٹیجک مقامات ہیں اور یہ علاقے حوثیوں کے زیر استعمال اس شاہراہ پر واقع ہیں جسے وہ سپلائی کے استعمال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں