.

صدر سیسی نے نئی مصری کابینہ سے حلف لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#مصر کے صدر عبدالفتاح #السیسی نے ہفتے کے روز ایک نئی 16 رکنی مصری کابینہ سے حلف لیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلی حکومت ایک کرپشن سکینڈل کے سامنے آںے پر پچھلے ہفتے کے دوران مستعفیٰ ہوگئی تھی۔

پچھلی کابینہ میں وزیر پیٹرولیم اور آزمودہ ٹیکنوکریٹ کے طور پر پہچانے جانے والے #شریف_اسماعیل اس نئی کابینہ میں وزیر اعظم کی خدمات انجام دیں گے۔ سیسی نے سرکاری آئل کمپنی کے سابق سربراہ #طارق_الملا کو وزیر پٹرولیم نامزد کیا ہے۔ طارق الملا کے ذمے ملک کے توانائی بحران کا حل نکالنا اور ملک کے اسٹریٹیجک سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا۔

سابق وزیراعظم #ابراہیم_محلب نے ماہ ستمبر کے دوران وزیر زراعت کی کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کے دوران حراست کے 12 دنوں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ سیسی کی جانب سے حکومت کے قیام کے بعد کابینہ میں پہلے مرتبہ بڑے پیمانے پر رد وبدل کا مقصد حکومت کی رگوں نئے خون کو شامل کرنا ہے۔

کابینہ میں وزرائے خارجہ، دفاع، داخلہ، انصاف اور معیشت نے اپنے عہدے بدستور سنبھال رکھے ہیں۔

نئی حکومت کو درپیش مسائل

عراق اور شام کے بڑے حصوں پر قابض داعش نے مصر کے سب سے زیادہ سرگرم انتہاپسند گروپ کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

مصر کو 2011ء کے انقلاب کے بعد سے آنے والے سیاسی بھونچال کے نتیجے میں مصر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوگیا ہے۔