ویڈیو ۔۔۔ فوجی تربیت کے 4500 یمنی کیمپوں میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف یمن کی قومی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے یمنی شہریوں کی فوجی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

'العربیہ' نیوز چینل نے مارب میں جاری فوجی تربیت کے پروگراموں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ ان مشقوں کے ذریعے 4500 یمنی شہری قومی فوج کے ٹریننگ کیمپوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

درایں اثنا عرب اتحادیوں کے فوجی ذرائع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں بہت سست روی سے کامیابی مل رہی ہے، تاہم جو بھی کامیابی ملی ہے وہ ٹھوس ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ لڑائی ابھی فیصلہ کن مرحلے میں شامل نہیں ہوئی۔

ادھر اتحادی لڑاکا طیاروں کی مشرقی صنعاء میں مارب ہائی وے پر واقع حوثیوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کے نتیجے میں پانچ حوثی باغی ہلاک ہوئے۔ اتحادی طیاروں نے وزارت دفاع کے اخلاقی تربیتی مرکز اور صنعاء کے وسط میں الزبیری شاہراہ کے سپلائی کیمپ کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ حوثی ملیشیا اور معزول صدر صالح کے حامی جنگجوؤں کے درمیان صدارتی کمپاونڈ میں جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کی وجہ تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں