شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے حاجیوں کی منیٰ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حجاج بیت اللہ الحرام مزدلفہ میں شب بسری کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنے اور سنت ابراہیمی کی پیروری میں قربانی اور دیگر مناسک کی ادائی کے لئے جوق در جوق منیٰ آ رہے ہیں۔

اللہ کے مہمانوں نے گذشتہ روز عرفات کے میدان میں نماز عصر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور کھلے آسمان تلے رات اللہ کی عبادت میں گذاری۔

میدان عرفات کی مسجد نمرا میں سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیا جس میں انہوں نے حج کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور ضیوف الرحمن پر اللہ کا تقوی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حوثیوں اور داعش جیسی تنظیموں کو شر پھیلانے والی تنظیمیں قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں