.

ضیوف الرحمن آج ایام التشریق کا آغاز کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حجاج بیت اللہ نے ایام التشریق کے پہلا دن کا استقبال بروز جمعہ گیارہ ذی الحجہ کو منیٰ میں عیدالاضحی کے دوسرے دن مذہبی عقیدت سے کر رہے ہیں۔ اللہ کے مہمان آج بھی چھوٹے، درمیان اور بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کریں گے۔

حاجی تین دنوں پر مشتمل ایام التشریق کے سلسلے کو آج کے دن سے منیٰ میں شروع کریں گے۔ انہوں نے تینوں جمرات کو کنکریاں مارنے کی گذشتہ رات تیاری کی۔ تاہم جو حاجی اس سنت کو جلدی ادا کرنا چاہیں وہ دو دنوں کے دوران بھی اسے مکمل کر سکتے ہیں۔

گذشتہ روز جمعرات کو عیدالاضحی کا پہلا دن تھا اور اس روز ایک افسوس ناک واقعہ میں سات سو سے زاید ضیوف الرحمن شہید جبکہ آٹھ سو زیادہ زخمی ہو گئے۔