.

یمن میں سابق صدر کے مکان پر اتحادیوں کی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے منحرف اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے گھر سمیت باغی ملیشیا کے الحدیدہ میں تھامہ اور ذمار کے علاقے میں ری پبلیکن گارڈز کے کیمپوں پر فضائی حملے کئے۔

فضائی حملوں میں الجوف گورنری کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں باغی ملیشیا کے متعدد اہم فیلڈ کمانڈروں سمیت بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک ہو زخمی ہوئے۔

آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم مزاحمت کاروں نے بتایا کہ اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں میں اس وقت بمباری کی جب حوثی اور صالح ملیشیا میں شامل جنگجووں کو العبر سے مارب کے علاقے میں مزید کمک کی سپلائی جاری تھی۔