پوتین، شاہ سلمان رابطہ، شام وداعش کے بارے میں تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادی میر پوتین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہفتے کی شب ٹیلی فون پر شامی بحران کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر کی سعودی سربراہ کو فون کال اول الذکر کے اقوام متحدہ میں خطاب سے دو روز قبل کی گئی۔

روسی ایوان صدارت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ٹیلی فونک رابطہ روس کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال کے حل کی خاطر مؤثر بین الاقوامی رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا تاکہ داعش کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

روسی صدر پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران شام سے متعلق پلان پر عمل درآمد کے لیے زور ڈالیں گے تاکہ داعش کو مختلف علاقوں سے بے دخل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اتحاد تشکیل دیا جا سکے۔

اسی روز ولادی میر پوتین امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں