.

حوثی ٹھکانوں پراتحادی فوج کے پرچموں کی بہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#سعودی_عرب کی حمایت یافتہ اور #یمن کی آئینی حکومت کی حامی فورسز نے #حوثی باغیوں کے #ماآرب شہر میں کئی اور مضبوط ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان میں جبل البلق اور 'مربط الدم' کے علاقے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ حالیہ کامیابی کے بعد #صنعاء کو جانے والی مرکزی شاہراہ کا راستہ کھل گیا ہے۔ کامیابی کے بعد اتحادی فوج میں شامل ملکوں کے پرچم مارب ڈیم کے علاقے میں لہرا دیئے گئے ہیں۔

عرب اتحادیوں کی زمینی اور فضائی حمایت سے یمنی فوج اپنے ٹھکانے مآرب ڈیم کے قریب منتقل کرنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد انہوں نے اہم حوثی ٹھکانوں کی واپسی کی کارروائی کا آغاز کیا۔

مآرب شہر کے جنوب مغرب میں واقع مارب ڈیم اتحادیوں کے لئے اہم اسٹرٹیجک مقام ہے جس کے اردگرد کی سڑکیں عموما حوثی باغی مارب کے دیگر علاقوں کا کںڑول حاصل کرنے کی خاطر تازہ دم جنگجو اور ساز وسامان لانے لیجانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

یمنی صدر عبد ربہ #منصور_ہادی نے اتوار کے روز یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے روانگی کے موقع پر حوثی ملیشیا پر زور دیا تھا کہ وہ یمن کا بحران حل کرنے کے ہتھیار ڈال کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔

یاد رہے کہ منصور ہادی گذشتہ ہفتے بدھ کے روز چھ ماہ کی جلاوطنی کے بعد #عدن واپس پہنچے تھے۔