.

داعش لیبیا کے کس علاقے کو نشانہ بنائے گی؟

تیل کی دولت سے مالا مال علاقہ داعش کا نیا ہدف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے فوجی ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ 'داعش' رواں ماہ کے دوران تیل سے مالا مال علاقے پیٹرولیم کریسنٹ میں بڑی کارروائی کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔

تیل کی تنصیبات کے نگرانی پر مامور عملہ لیبی فوج کے ساتھ کوارڈی نیشن سے پس وپیش کر رہا ہے جس کے بعد وسطی ریجن اور پٹرولیم بندرگاہوں پر داعش کے کںٹرول حاصل کرنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

لیبی فوج کے گشت پر مامور 'الصاعقہ' نامی اسپیشل دستے مسلح تنظیموں کی فائرنگ کی زد میں اس وقت آئے جب وہ بوعطنی محور کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں گشتی ٹیم کا ایک اہلکار جاں بحق اور تین دوسرے زخمی ہوئے۔