.

حوثی وفد کی اسلحہ وصولی کے لئے تہران آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صنعاء کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں پر مشتمل سپریم انقلاب کمیٹی ان دنوں ایرانی دارلحکومت تہران کے دورے پر ہے جہاں وہ اسلحہ سمیت متنوع امداد حاصل کرنے کے لئے ایرانی حکام کو قائل کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے بتایا کہ ایرانی جانے والے وفد میں اہم حوثی رہنما شریک ہیں۔ وفد کی قیادت سپریم انقلاب کمیٹی کے نائب صدر نایف القانص کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حوثی وفد اپنے سربراہ عبدالمالک الحوثی کا پیغام لیکر ایران گئے ہیں جس میں مختلف نوعیت کے اسلحہ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ باغیوں کو اتحادی افواج کے ہاتھوں لگنے کاری عسکری ضربات کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران میں حوثی وفد پاسداران انقلاب کی قیادت کے ساتھ مذاکرات میں تہران نواز حوثی اہل تشیع کو فوجی ماہرین کی معاونت سے مزید لیس کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا تاکہ مارب کے محاذ پر حوثیوں کی پسپائی کو روکنے کے مشورے میسر آ سکیں۔ نیز سرکاری فوج نے اتحادی فوج کی مدد سے ساحلی پٹی پر آبنائے باب المندب اور جزیزہ میون پر قبضہ کر لیا ہے، جو حوثیوں کی اہم شکست ہے۔

یاد رہے کہ بیرونی امداد کے حصول کی خاطر حوثی باغی پہلے مرحلے پر لبنانی دارلحکومت بیروت گئے جہاں انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حوثی رہنماؤں نے اپنے رہنما اور کمانڈر عبدالمالک الحوثی کا اس تعاون پر اظہار تشکر حزب اللہ قیادت تک پہنچایا جو یمن میں فوجی ماہرین اور حوثیوں کو جنوبی لبنان میں فوجی تربیت کے سلسلے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ نیز ملاقات میں اسی نوعیت کے تعاون میں مزید اضافے کی درخواست بھی سامنے آئی ہے۔