.

شام میں اسد کی اقتدار سے علاحدگی چاہتے ہیں: الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عادل الجبیر نے شام میں روس کی فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسے عبوری سیاسی حل کا حامی ہے جس میں بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا جائے۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوتین اور سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں شام میں قیام امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔