.

شقی القلب بھارتی کا بیوی کے کٹے سر کے ساتھ مارچ

جنونی شخص کو دیکھ کر راہگیر منظر نامہ کو فلم شوٹنگ سمجھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونا میں پولیس نے اپنی بیوی کے کٹے ہوئے سر کو لے کر شہر کی سڑکوں پر گھومنے والے جنونی شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر پونا میں 60 سالہ شخص رامو چون ایک ہاتھ میں اپنی بیوی کے کٹے ہوئے سر اور دوسرے میں کلہاڑی کو لے کر نہایت اطمینان اور بے خوفی کے ساتھ گھوم پھر رہا تھا جس کو دیکھ کر راہ گیر خوفزدہ ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس نے کچھ دیر بعد اس شخص کو بیوی کے کٹے ہوئے سر سمیت گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رامو چون ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوکیدار ہے اور اس نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا پھر اس کا سر کاٹ کر گھر سے باہر آ گیا اور انتہائی دیدہ دلیری سے بھرے بازار میں گھومتا پھرتا رہا۔ پولیس نے رامو کی بہو کی مدعیت میں اس کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔