.

عرب اتحادیوں نے یمنی باغیوں کی پیش قدمی روک دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے یمن کے البیضاء شہر میں ری پبلیکن گارڈز کی 26 ویں بٹالین میں صالح اور حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں جبل ثرہ میں بھی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی گئی تاکہ ابین گورنری کے شہر لودر کی سمت ان کی پیش قدمی روکی جا سکے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جبل اومان اور 22 بٹالین میں قائم حوثی اور صالح ملیشیا کے ٹھکانوں سے تعز شہر کی رہائشی کالونیوں پر شدید گولا باری کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولا باری سے خواتین اور بچوں کے ہلاک وزخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

درایں اثنا یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی فوج کے تعاون سے مارب کی جانب پیش قدمی اور الجوف گورنری کو باغیوں سے پاک کرنے تیاری مکمل کر لی۔ اس کے علاوہ سرکاری فوج نے صنعاء میں انقلابیوں کے اسلحہ گودام کو بھی نشانہ بنایا۔

یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی تعز کی رہائشی آبادیوں پر گولا باری کرنے والی حوثی وصالح ملیشیا سے جھڑپیں جاری ہیں۔ اتحادی طیاروں نے البیضاء، مارب اور صنعاء میں صالح وحوثی ملیشیا کے اسلحہ گوداموں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔