.

!!شامی نژاد ثریا وائٹ ہاؤس کی مکین بننا چاہتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی نژاد امریکی خاتون 'ثریا فقس' نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ بنیادی طور پر ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتی تھیں مگر انہوں نے پارٹی کی جانب سے نامزدگی ملنے میں دشواری کا سامنا کرنے کے پیش نظر آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے ہیں۔

فقس1981ء میں شامی والد ميچيل فقس اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ماں ڈولی کے ہاں نیویارک میں پیدا ہوئی۔ ان کے والد 1971ء میں حلب سے امریکا ہجرت کر گئے تھے اور ان کی والدہ 1981ء میں امریکا ہجرت کر گئی تھیں۔

فقس کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئیں تو ان کی اولین ترجیح امریکی قومی سلامتی کا تحفظ ہو گا۔

فقس کے پاس 'سیاسیات' کی ڈگری ہے جبکہ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور یورپی سٹڈیز میں بھی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے 15 سال تک تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔