.

"جہاز پر جانا ہے تو پورے کپڑے پہن کر آؤ"

مختصر لباس پہننے والی خاتون ہوائی سفر نہیں کر سکتی: انڈیگو ائرلائن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں ایک خاتون مسافر کو مختصر لباس پہننے کی وجہ سے ایک اندرون ملک پرواز پر سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

انڈیا ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ بھارت کے مغربی شہر ممبئی سے دارالحکومت نئی دہلی جانے والی ایک مسافر خاتون کو ان کے لباس کے 'انتہائی مختصر' ہونے کی وجہ سے سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

فضائی کمپنی 'انڈیگو' کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گھٹنے سے اوپر لباس پہننا ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کے لئے بنائے جانے والی سفری قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ خاتون فضائی کمپنی کی سابق ملازمہ تھی اور وہ خصوصی ٹکٹ پر سفر کرنے جا رہی تھیں۔ مسافر خاتون کی بہن بھی کمپنی کی موجودہ ملازم ہے۔

انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملازمین اور خاندان کے نامزد ممبران کو مخصوص لباس کے ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنا ہوتی ہے، خاص طور پر جب وہ ایئر لائن کے ساتھ تفریحی مراعات کے تحت سفر کر رہے ہوں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی کے گروانڈ اسٹاف نے اس خاتون مسافر کو لباس کے ضابطہ اخلاق سے مکمل آگاہ کیا۔‘

عہدیدار کا کہنا تھا کہ بھارتی خاتون کو کپڑے تبدیل کرنے کے بعد ایک اور فلائٹ میں سفر کی اجازت دی گئی۔ اس نے زور دیا کہ لباس کا ضابطہ اخلاق ایک عام مسافر کے لئے نہیں ہے۔