.

سعودی شہر'حفر الباطن' میں سیلاب نے تباہی مچا دی

تعلیمی ادارے بند، سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شمال مشرقی گورنری حفر الباطن میں موسلادھار بارشوں سے معمولات زندگی تہہ و بالا ہو گئے۔ سوموار کی شب سے تادم تحریر جاری بارش کے باعث علاقے میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب اور ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

محکمہ تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پیغام میں سکولوں کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شہر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ گورنری میں شہری دفاع کے کنڑول روم سے جاری ہونے والے ایک وارننگ کے جواب میں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر #حفر_الباطن_اسوقت کے نام سے ٹیگ سعودی عرب میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ ہو رہا ہے جبکہ ٹویٹر پر شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے متعلق تصاویر اور ویڈیو کلپس کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔