.

جنوبی سوڈان: روس کا مال بردار طیارہ تباہ ،40 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں بدھ کے روز ایک روسی ساختہ مال بردار طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی سوڈان کے مقامی میڈیا اور ایک پولیس افسر کے مطابق طیارہ جوبا کے ہوائی اڈے سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ا س میں عملے اور مسافروں سمیت قریباً بیس افراد سوار تھے۔ان میں دو زندہ بچ گئے ہیں۔باقی افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے اور وہ طیارے کے ملبے کے نیچے آکر ہلاک ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کی دُم اور دوسرے حصے الگ ہوکر جوبا ہوائی اڈے کے نزدیک واقع دریائے سفید نیل کے کناروں کے ارد گرد بکھر گئے۔

جائے حادثہ پر موجود ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ طیارے میں سوار دو افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ان میں ایک بچہ ہے۔البتہ اس پولیس افسر نے واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے اور نہ وہ اس بات سے آگاہ تھا کہ طیارے میں کل کتنے افراد سوار تھے۔

ایک مقامی اخبارجنوبی سوڈان ٹرائبیون نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ اس مال بردار طیارے میں عملے کے پانچ روسی ارکان اور سات مسافر سوار تھے۔اس اخبار نے حادثے میں ایک بچے اور ایک اور شخص کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔