.

ترجیحی مفروضہ ۔۔ روسی جہاز کو نشانہ بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے مسافر طیارے کی مصری علاقے سیناء میں تباہی سے متعلق خبروں کے تناظر میں سامنے آنے والی معلومات اور مفروضوں میں اس بات کو تقویت مل رہی ہے بدقسمت طیارہ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

تحقیقاتی فورمز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جہاز سے ملنے والے دونوں بلیک باکسز کے جائزے سے اس بات کو ترجیحی بنیادوں پر تقویت ملتی ہے کہ جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر روس نے مصر کے لئے اپنی پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری ایوان صدارت نے بتایا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے دونوں ملک سول پروازوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

امریکا کی داخلی سیکیورٹی کے وزیر جے جونسن نے بتایا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطی کے بعض ہوائی اڈوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہاں سے امریکا کے لئے پرواز کرنے والی فضائی ٹریفک کو زیادہ احیتاط سے کلیئر کریں۔