.

منشیات اسمگلنگ کے جرم میں تین ایرانیوں کو پھانسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حشیش کی اسمگلنگ کے الزام میں تین ایرانی اسمگلروں کو ملک کے مشرقی شہر الدمام میں سزائے موت دے دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ایرانی باشندوں نبی بخش جوس، محمد اکرم بلوچ، اور امید بولیدہ کو کچھ عرصہ قبل سمندر کے راستے سعودی عرب میں منشیات پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو حشیش کی اسمگلنگ میں قصور قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔

ملزمان نے اپیل کورٹ میں اپنے خلاف ہونے والے فیصلے کو چیلنج کیا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ میں بھی انہیں دی گئی سزا کو چیلنج کیا گیا تھا مگر تمام عدالتوں نے ان کی سزا برقرار رکھی۔ گذشتہ روز ان کی سزا پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔