.

"سعودی ائر لائن شرم الشیخ کے لئے پروازیں جاری رکھے"

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قومی فضائی کمپنی کو خصوصی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کی قومی فضائی کمپنی سعودی ائر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے ریاض اور جدہ کے لئے اپنے پروازیں جاری رکھے تاکہ برادر ملک عرب جمہوریہ مصر کی سیاحت کو سہارا دیا جا سکے۔

انہوں نے مصر کی سیکیورٹی، فوج اور حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصری حکومت ملک کو تحفظ اور استحکام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین اور مصری صدر نے اپنے معاون وفود کی موجودگی میں گذشتہ شب دارلحکومت ریاض میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین نے اس بات کی ضرورت پر زور کہ عرب اور مسلم امہ کے مفادات کی خاطر سعودی عرب اور مصر کے درمیان مسلسل مشورے اور کوارڈی نیشن جاری رہنا چاہئے۔

اس موقع پر 'اعلان ریاض' پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مصر اور سعودی عرب پر مشتمل کوارڈی نیشن کونسل کی تشکیل سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط کئے گئے۔ سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور مصر کی طرف سے وزیر خارجہ سامح شکری نے دستاویز پر دستخط کئے۔