.

سعودی علماء کی جانب سے پیرس حملوں کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل نے فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔ انسانوں کو ایسے حملوں میں ہلاک کرنا اسلام کی دونوں جہانوں کے لئے رحمت جیسی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں علماء کونسل نے یہ بات زور دیکر کہی کہ پیرس حملے یا حال ہی میں ہونے والی دہشت گردی کی دیگر کارروائیاں شام کی مجرم حکومت کی جانب سے اپنے عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی توسیع ہے۔

شامی حکومت بے گناہ شہریوں پر بیرل بموں کی بارش کرتی ہے۔ اس حکومت کی کوکھ سے ہی دہشت گرد تنظیم داعش نے جنم لیا۔ ان دونوں نے بے گناہوں کو قتل کرنے کے لئے باریاں لگا رکھی ہیں۔ دنیا کا ان مظالم سے اغماض دراصل ان خوفناک جرائم کے بڑھاوے کا باعث بنا ہے۔

'دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کوشش کرنا ہوں۔ اس مقصد کے لئے ایک متحدہ اخلاقی نقطہ نظر اختیار کرنا ہو گا جو کسی بھی تنگ نظر مصلحت کی خاطر دہشت گردی میں فرق روا نہ رکھے۔'