.

پیرس میں حملوں کے بعد فرانس بھر میں ہنگامی حالت نافذ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس میں حملوں کے بعد فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حملے کے وقت فرانسیسی صدر نیشنل سٹیڈیم میں جرمنی اور فرانس کے درمیان ہونے والا میچ دیکھ رہے تھے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے ان سلسلہ وار حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک نشریاتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی سرحدوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

اولاند کے بقول ملکی سرحدوں کو اس لیے بند کیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آور ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوں شر پسند عناصر کو ملک میں داخل ہونے سے بھی روکا جا سکے گا۔ اولاند کے مطابق پیرس حملوں کے بعد کابینہ کی میٹنگ بلا لی گئی ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔