.

دو سعودیوں نے دیت دیکر فلپائنی ڈرائیور کی زندگی بچا لی

نامعلوم صاحبان خیر نے ۲۲۵،۰۰۰ سعودی ریال دیت کی مد میں ادا کئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دو گمنام شہریوں نے سڑک حادثے میں ایک بھارتی شہری کو گاڑی تلے کچلنے والے ایک غریب فلپائنی ڈرائیور کو اس کی جگہ ۲۲۵،۰۰۰ سعودی ریال مالیت کی دیت کی خطیر رقم ادا کر کے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ہے۔

'سبق' نامی ویب پورٹل کے مطابق تارکین وطن اور مقامی شہری اپنے اصحاب خیر ہم وطنوں کی انسان دوستی پر انہیں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

تابش نامی بھارتی مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ اس کے پاس ان دونوں نامعلوم سعودی شہریوں کے شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں کہ جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر اتنی بڑی نیکی کمائی۔

فلپائنی ڈرائیور کے اہل خانہ نے اصحاب خیر سے دیت کی رقم ادا کر کے اس زندگی بچانے کی اپیل کر رکھی تھی۔ اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئے دو سعودی شہریوں نے ۲۲۵،۰۰۰ سعودی ریال دیت کی مد میں ادا کر دیئے جس پر عدالت نے فلپائنی شہری کی رہائی کے لئے جیل حکام کو مراسلہ لکھنے کے بعد مقدمہ کی فائل بند کر دی ہے۔