.

پیرس حملوں میں ۹ویں حملہ آور کی نشاندہی

فرانسیسی سیکیورٹی حکام مشتبہ گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس خودکش حملوں کی تحقیقات کاروں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو ایک ویڈیو فوٹیج ملی ہے جس میں اختتام ہفتہ ہونے والوں حملوں میں نویں حملہ آور کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مفرور ملزم صلاح عبدالسلام کے علاوہ ویڈیو میں نظر آنے والا نواں حملہ آور بھی مفرور ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دوسرا شخص حملوں کے بعد بلجیئم سے گرفتار ہونے والا شخص بھی ہو سکتا ہے۔

فرانس کے سیکیورٹی اداروں نے پیرس کے مضافاتی علاقوں میں ان مشتبہ گھروں کی تلاشی کا کام شروع کر رکھا ہے جہاں انتہا پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد صرف پیرس حملوں کے بارے میں معلومات اکھٹا کرنا نہیں بلکہ مستقبل میں ہونے والے ایسے واقعات کو روکنا بھی شامل ہے۔

جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں وہ ہوٹل بھی شامل ہیں جہاں ممکنہ طور پر حملہ آوروں نے قیام کیا ہو۔

ادھر بلجیئم حکام نے سیکیورٹی لیول تیسرے درجے تک بڑھا دیا ہے جبکہ پیرس حملوں کے ماسٹر مائند صلاح عبدالسلام کی تلاش کا کام جاری ہے۔