.

"امریکی سپیشل ٹاسک فورس جلد شام پہنچے گی"

'داعش' کے خلاف عالمی اتحاد کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی بریٹ میگوک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سپیشل ٹاسک فورس کے جوان جلد شام کے میدان جنگ میں پہنچنے والے ہیں۔ اس امر کا اعلان 'داعش' کے خلاف عالمی اتحاد کے لئے امریکا نمائندہ خصوصی بریٹ میگوک نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ مہینے اپنے خصوصی دستے شام بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے میگوک نے کہا کہ امریکی سپیشل ٹاسک فورس کے جوان مقامی طور پر 'داعش' کے خلاف سرگرم فورسز کو منظم کریں گے، تاہم انہوں نے اس مشن کی زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔

امریکی صدر نے سپیشل ٹاسک فورس کے 50 فوجیوں کو شام بھیجنے کی منظوری دی تھی جو شامی جنگ میں عملی شرکت نہیں بلکہ داعش کے خلاف سرگرم مقامی فورسز کو مشاورت فراہم کریں گے۔ داعش کے خلاف بین الاقومی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے شام میں امریکی فوج کی باقاعدہ تعیناتی کا پہلا موقع ہو گا۔