.

روسی وزیر خارجہ نے دورہ ترکی منسوخ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی اور شام کی سرحد پر روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بدھ کے روز شروع ہونے والا اپنا دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔

کریملن نے روسی جہاز گرنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں اس واقعے کو انتہائی 'خطرناک پیش رفت' قرار دیا ہے، تاہم اس سے پیشگی نتائج اخز کرنا مناسب نہیں، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کے پاس اپنا سخوئی طرز کا لڑاکا جہاز شامی علاقے میں گرنے کی موثوقہ اطلاعات ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی 'دوجان' نے بتایا ہے کہ روسی فوجی ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے والے طیارے کے ہوابازوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔