.

10 ماہ بعد عدن ائرپورٹ سے کمرشل پروازیں دوبارہ شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے عارضی دارلحکومت عدن کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حوثی باغیوں کی لڑائی کے باعث دس ماہ بند رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کمرشل پروازوں کے لئے کھل گیا۔

یمن ائر لائن کی پہلی تجارتی پرواز عدن سے اردنی دارلحکومت عمان کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی امداد اور نگرانی میں عدن ہوائی اڈے کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سعودی عرب سے جلاوطنی ختم کرنے کے بعد گذشتہ ہفتے ہی عارضی دارلحکومت عدن ہی پہنچے تھے جس کے بعد عدن ائر پورٹ پر فضائی ٹریفک دوبارہ بحال ہو گئی تھی۔

عدن انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل طارق عبدہ نے عدن سے یمن ائر لائنز کی تجارتی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پرواز عدن سے عمان کے لئے روانہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ عمان سے یمنی ائر لائنز کا ایک طیارہ عدن پہنچے گا جہاں سے وہ زخمیوں کو خرطوم لیکر روانہ ہو گا۔