امریکا: چور گھر کی چمنی میں پھنس کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ایک مشتبہ چور اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے ایک مکان کی چمنی سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر چمنی میں پھنس جانے کے بعد دھوئیں اور آگ کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ کوڈے کولڈویل نامی ایک مشتبہ چور ایک مقامی شہری کے گھر کی چمنی کے راستے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ چمنی کے پائپ ہی میں پھنس گیا۔ اس وقت گھرمیں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ مالک مکان نے واپسی کے بعد چمنی میں آگ چلائی تو اسے کسی کے کراہنے اور چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اسے اندازہ ہوا کہ چمنی میں کوئی شخص پھنسا ہے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کر چمنی میں پھنسے شخص کو نکالا۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ چور کی موت چمنی کے اندر ہی دھوئیں سے دم گھٹنے اور آگ کے شعلوں سے جھلسنے سے ہو گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں