.

داعش نے کیلیفورنیا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شدت پسند تنظیم داعش نے زیر انتظام انٹرنیٹ ریڈیو پر ایک اعلان میں دعوی کیا گیا ہے کہ داعش کے حامی دو افراد نے بدھ کے روز کیلیفورنیا میں خصوصی افراد کے ایک مرکز میں فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

داعش نے ایک نشری پیغام میں کہا ہے کہ "ہمارے کے دو حامیوں نے کیلیفورنیا کے سان برنارڈینو شہر میں حملہ کیا۔"

شدت پسند تنظیم کی حمایت کے لئے مشہور ایک خبر رساں ادارے نے جمعہ کے روز دعوی کیا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کے حامیوں سے ہے۔

امریکی حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں کہ کیلیفورینا حملہ داعش نے کیا گیا، یا اس شدت پسند تنظیم کو حملہ آوروں کے بارے میں علم تھا۔