کیا لندن چاقو حملہ 'شام کے لئے' تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کی پولیس لندن میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے لوگوں پر حملے کی تحقیقات دہشت گردی کارروائی کے طور پر کر رہی ہے۔

ہفتہ کو ایک شخص مشرقی لندن کے لیٹنسٹون اسٹیشن میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے مسلسل چیخ رہا تھا کہ یہ "شام کے لیے ہے۔" پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ تین لوگوں کو چاقو سے زخم آئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مشتبہ حملہ آور کے بارے میں تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بدستور دہشت گردی کا شدید خطرہ موجود ہے۔

رواں ہفتے ہی برطانوی پارلیمنٹ نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کی اجازت دی تھی۔ شام میں کارروائیوں میں برطانیہ کی شمولیت سے متعلق شہریوں کی رائے خاصی منقسم رہی ہے ۔ ایک تازہ جائزے کے مطابق 48 فیصد افراد ان کارروائیوں کے حق میں ہیں جب کہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ شرح 59 فیصد تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں