.

کاک پٹ میں محفل سجانے پر کویتی پائلٹ کا لائسنس ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی حکومت نے ایک پائلٹ کی جانب سے فحش اداکارہ اور اس کی دوست کو دوران فلائٹ کاک پٹ میں بٹھانے کے واقعہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے پائلٹ کا لائسنس ضبط کرلیا ہے۔

کویت کی وزیر مواصلات عیسٰی القندیری نے کویتی روزنامے 'الجریدہ' کو بتایا تھا کہ تفتیش کی روشنی میں پائلٹ کو تنزلی دے کر اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے۔

فحش اداکارہ 'کلوئی مافیا' جو کہ کلوئی خان کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، برطانوی ٹیلنٹ شو 'ایکس فیکٹر' میں شرکت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہیں 2010ء میں منشیات کے استعمال اور اخلاق باختہ حرکات کے الزامات کی وجہ سے پروگرام سے نکال دیا تھا۔

اس واقعہ کی جو وڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلوئی ایک کے بعد ایک 'سیلفی' بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ خاتون نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے چاہنے والوں کے لئے اس واقعہ کی کچھ تفصیل دی تھی مگر اس کا مکمل حال برطانوی ٹیبلائیڈ 'ڈیلی سٹار' کو دیا۔

اس واقعہ کے بعد مسافروں کو کاک پٹ میں داخلے کی اجازت اور کاک پٹ میں سگریٹ پینے والے پائلٹوں کے خلاف نئی سزائوں کو وضع کیا گیا ہے۔

کلوئی کے مطابق جہاز کے کپتان نے سفر کے دوران کاک پٹ میں بیٹھے ہوئے 40 سگریٹ پھوک ڈالے، اور اس کے علاوہ خواتین کے ساتھ مل کر گانے بھی گائے۔