سعودی مفتیِ اعظم کا سرحدوں پرتعینات فوجیوں کو خراجِ تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مملکت کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات فوجی نہ صرف علاقائی حدود بلکہ دین اور اُمہ کا بھی تحفظ کررہے ہیں اور وہ اللہ کے لیے لڑرہے ہیں۔

انھوں نے یہ بیان شاہ سعود میڈیکل سٹی (کے ایس ایم سی) کے زیراہتمام فوجیوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کے موقع پر دیا ہے۔یہ مہم سعودی عرب کے سینیر علماء کی نظامت عامہ(جنرل سیکریٹریٹ) کے تعاون سے چلائی گئی تھی اور اس کا سلوگن ''بہادر فوجیوں ہم آپ کے ساتھ ہیں''تھا۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے پیغام میں فوجیوں کو نصیحت کی ہے کہ ''وہ اللہ کا خوف اختیار کریں کیونکہ وہ اللہ کے لیے لڑرہے ہیں''۔

سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور علماء کی اعلیٰ کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل مطلک نے اپنے بیان میں فوجیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ''سرحدی علاقوں میں آپ اس دنیا سے بہتر ہیں، جس میں ہم رہ رہے ہیں''۔

علماء کونسل کے ایک اور رکن ڈاکٹر فہد المجید نے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم چلانے پر شاہ سعود میڈیکل سٹی کی کوششوں کو سراہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دو پیغام ہیں۔ایک پورے ملک اور اس کے شہریوں کے لیے ہے کہ خون کے عطیے کی کیا اہمیت ہے۔دوسرا پیغام فوجیوں کے لیے ہے کہ ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

کے ایس ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیثم الفلاح نے کہا کہ خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم قومی ذمے داری کے طور پر چلائی گئی ہے کیونکہ یہ ان فوجیوں کے لیے تھی جو ہمارے آرام اور تحفظ کے لیے اپنے فرائض جان فشانی سے انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے اس مہم کے لیے تعاون پر علماء کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں