.

اتحادی طیاروں کی بمباری سے 17 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#سعودی_عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز #یمن میں مختلف مقامات پر #حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے جس میں کم سے کم سترہ حوثی ہلاک ہوچکے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اتحادی طیاروں نے تعز شہر کی #الجحملیہ اور #صالہ کالونیوں المسراخ ڈاریکٹوریٹ، الراھدہ، الشریجہ اور المخا شہر میں جبل النار اور الوازاعیہ ڈاریکٹوریٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بمباری سے حوثیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

اتحادی طیاروں نے #الحدیدہ گورنری کے الخوخہ قصبے اور دیگر مواضعات بمباری کی۔ الجوف میں اتحادی طیاروں کی گولہ باری سے سترہ باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

الجوف شہر میں عوامی مزاحمتی کارکنوں نے الحزم جیسے اہم تزویراتی مقام کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہ مقام شہر کے مرکز سے محض چند کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔

ادھر #مآرب میں بھی مزاحمتی ملیشیا اور حکومت نواز فوج نے الربیعہ کے مقام کا بھی کنٹرول سنھبال لیا ہے۔