ترک فوجی روس میں چھٹیاں منانے سے گریز کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی سرحد پر ترک فضائیہ کے ہاتھوں روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی روشنی میں ترک فوج نے اپنی سپاہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ تعطیلات گذارنے کے لئے روس جانے سے گریز کریں۔

ترک خبر رساں ایجنسی 'اناضول' نے بتایا ہے کہ 'یہ احتیاطی اقدام حفظ ما تقدم' کے طور اٹھایا گیا ہے۔ سرد جنگ کے بعد سے ترکی اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی خراب ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔

ترک فضائیہ کی جانب سے روس گذشتہ مہینے کی 24 تاریخ کو اپنا طیارہ گرانے کے بعد انقرہ پر سیاحت، گیس، زراعت اور پبلک ورکس کے شعبے میں متعدد پابندیاں عاید کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں