سعودی بلدیاتی انتخابات میں متعدد خواتین کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

#سعودی_عرب میں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی #انتخابات ماضی کے انتخابات سے کئی حوالوں سے مختلف اور منفرد رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار صنف نازک کو نہ صرف ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا بلکہ خواتین کی بڑی تعداد نے بہ طور امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی کے گھنٹے گاڑے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق #مکہ مکرمہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک کے نتائج میں کامیاب ہونے والی خواتین امیدواروں میں سالمہ بنت خزاب العتیبی بھی اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

#الاحساء گورنری سے سناء الحمام معصومہ عبدالرضاٗ، تبوک سے منیٰ العمیری، شمالی علاقے الجوف سے ایک، جدہ سے دو اور القطیف سے ایک خاتون امیدوار کی کامیابی کی اطلاعات ہیں۔

ہفتے کے روز مملکت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

برطانوی اخبار ’’انڈی پنڈینٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رجسٹرڈ خواتین ووٹروں کی تعداد 12 ہزار تھی جب کہ 5 ہزار 938 مرد امیدواروں کے ساتھ 978 خواتین بھی شامل تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں